علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی کے مطابق راویان حدیث کے حسب ذیل 12 مراتب ہیں۔
پہلا رتبہ؛ صحابہ(الصحابة کلھم عدول)
دوسرا رتبہ؛ جس راوی کے ثقاہت کی تاکید بیان کی جائے۔
الفاظ بیان: اوثق الناس، ثقہ ثقہ، ثقہ حافظ
تیسرا رتبہ؛ جس راوی کی ثقاہت ایک لفظ سے بیان کی جائے۔
الفاظ بیان: ثقہ، متقن، ثبت، عدل
چوتھا رتبہ؛ تیسرے رتبے سے تھوڑا کم ثقہ
الفاظ بیان: صدق، لابأس بہ، لیس بہ بأس
پانچواں رتبہ؛ چوتھے رتبے سے کچھ کم ثقہ۔
الفاظ بیان: صدوق سیٔ الحفظ، صدوق یھم، لہ اوھام، یُخطیٔ، تغیرہ بآخرہ، بدعتی (شیعہ، قدریہ، ناصبی، مرجئہ، جھمیہ وغیرہ)
چھٹا رتبہ؛ تھوڑی حدیث والا
الفاظ بیان: مقبول، حیث تابع، لین الحدیث
ساتواں رتبہ؛ جس سے ایک سے زیادہ نے راویت تو کی مگر (مروی عنہ نے) توثیق نہ کی ہو۔
الفاظ بیان: مستور، مجھول الحال
آٹھواں رتبہ؛ جس کے بارے میں کسی معتبر (محدث) کی توثیق نہ ہو بلکہ ضعف کا اطلاق کیا جائے۔
الفاظ بیان: ضعیف
نواں رتبہ؛ جس سے صرف ایک نے روایت کی ہو اور (مروی عنہ نے) توثیق بھی نہ کی ہو۔
الفاظ بیان: مجھول
دسواں درجہ؛ جس کی (معتبر یا غیر معتبر محدث) کسی نے بھی توثیق نہ کی ہو بلکہ ضعیف کہا ہو۔
الفاظ بیان: متروک، متروک الحدیث، واھی الحدیث، ساقط
گیارہواں رتبہ؛ جس پر جھوٹ کا الزام لگایا گیا ہو۔
الفاظ بیان:
بارہواں رتبہ؛ جس پر جھوٹ کے ساتھ وضع حدیث کا بھی الزام ہو۔
الفاظ بیان:
